نائب صدر جے ڈی وینس کا طیارہ چند گھنٹے بعد پاکستان پہنچ جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon پیر 20 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو، جی ڈی وینس کا طیارہ (aroplane)چند گھنٹے بعد پاکستان پہنچ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ کوئی بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا۔

ایرانی قیادت ملنا چاہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا،امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:جنگ بندی مذاکرات، ایران کے انکار کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

فریقین میں سے کوئی بھی گیم نہیں کھیل رہا،ہماراایک ہی مطالبہ ہے،ایران یہ مطالبہ مان لے تو ان کے پاس ترقی کرنے کا موقع ہے۔