ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے نام سے نیا سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی۔(new subscription plan)
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کو ماہانہ فیس کے عوض اضافی سہولیات فراہم کرے گا۔ جس میں خصوصی تھیمز، اسٹیکرز اور کسٹم آئیکنز شامل ہوں گے۔ یہ پلان فی الحال محدود اینڈرائیڈ صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سبسکرپشن ماڈل خودکار تجدید پر مبنی ہو گا اور پاکستان میں اس کی متوقع قیمت تقریباً 229 روپے ماہانہ ہو سکتی ہے۔ جبکہ کچھ صارفین کو ایک ماہ کا مفت ٹرائل بھی دیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ پلس کے تحت صارفین کو پریمیئم اسٹیکر پیکس، اینیمیٹڈ ایفیکٹس، 18 نئے تھیمز اور 14 کسٹم آئیکنز تک رسائی ملے گی۔ جبکہ چیٹس پن کرنے کی حد 3 سے بڑھا کر 20 کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: چائنیز ایس آئی ٹی نے بیک وقت 22 ہزار سے زائد ڈرونز کے ذریعے لائٹ شو کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
کمپنی کے مطابق یہ سبسکرپشن بنیادی میسجنگ فیچرز یا پرائیویسی پر اثر انداز ہوئے بغیر صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اور یہ صرف واٹس ایپ میسنجر صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔












منگل 21 اپریل 2026 