مریم نواز کا بڑا اقدام، مہلک بیماریوں کیخلاف صحت انقلاب عوامی آگاہی مہم کا آغاز

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ بھر میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ایک بڑی عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ (wazir alah punjab)کریں گی۔

مہم کے ذریعے عوام کو بیماریوں سے بچاؤ، ابتدائی علامات اور بروقت علاج کے بارے میں شعور دیا جائے گا جبکہ سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے Punjab Healthcare Commission کو نجی اسپتالوں اور کلینکس کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا ہے اور عطائی کلینکس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنیکا موقع دینا چاہیے، فضل الرحمان

مزید برآں، Diabetes، Tuberculosis، HIV/AIDS اور Hepatitis جیسے امراض کی روک تھام کے لیے خصوصی پروگرام کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے