سیف سٹی دعوے ٹھس، مریم نواز برہم: جرائم بے قابو، متعلقہ افسران کی سرزنش

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب نے جرائم کی شرح میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کیا اور شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم کنٹرول (crime control)نہ ہونے پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی۔

مریم نواز نے آرپی اوز اور ڈی پی اوزکو سی سی ڈی سے تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی شرح میں اضافہ شرمناک اور فکرانگیز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کو سیف سٹی اور جرائم سے پاک کیا، اب سُستی کی گنجائش نہیں، پولیس کو ہر قسم کی مداخلت سے پاک کردیا، اب ڈیلیور کرکے دکھانا ہوگا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پچھلےدور میں سیاسی وابستگیوں سے تعیناتیاں ہوتی تھیں، اب سیاسی مداخلت صفرہے، گلبرگ میں گاڑی کی بیٹری چوری ہونے کی ویڈیو شرمناک ہے، گجرات میں بس روک کر بیگ چھینے گئے۔

مزید پڑھیں:دبئی کے امیر ترین افراد میں بھارتی، پاکستانی اور سعودی شہری سرفہرست

صوبے بھر میں سیف سٹی پروجیکٹ ہونے کے باوجودجرائم سرزد ہونا قابل فکر ہے، منشیات کے واقعات کے اعداد و شمار دیکھ کر شرم آتی ہے، اسپیڈو بس کے کنڈیکٹر نے بچی کو مارا، اگر قانون کا خوف ہو تو ایسے واقعات نہیں ہو سکتے۔