بجلی کمپنیوں کی میرٹ آرڈر کے برعکس بجلی خریداری، وزیر توانائی نے نوٹس لے لیا

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

اسلام آباد، وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے پاور پروڈیوسرز سے بجلی خریدنے (electricity purchasing)کا سخت نوٹس لے لیا.

واضح کر دیا کہ کسی بھی کمپنی کو اپنی مرضی سے مہنگی بجلی خریدنے یا قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق، وفاقی وزیر توانائی نے نیپرا کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے ۔۔ میرٹ آرڈر کے بغیر کسی بھی پاور پلانٹ کو چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اویس لغاری نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیپرا قوانین کے تحت صرف ان پاور پلانٹس سے بجلی خریدیں جو کم سے کم قیمت پر دستیاب ہوں۔ کم قیمت والے پاور پلانٹس کو پہلے چلانے کے اصول پر ہر حال میں کاربند رہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی چھوٹے پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی صرف اسی صورت میں ممکن ہو گی جب وہ موجودہ میرٹ آرڈر پر پورا اترے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ایران ٹرانزٹ ٹریڈ کوریڈورکا آغاز، فروزن گوشت کی پہلی کھیپ ازبکستان روانہ

پاور ڈویژن نے تمام ضوابط پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔وفاقی وزیر نے نیپرا کو معاملات کی انکوائری کا حکم دے دیا، ترجمان پاور ڈویژن