امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی تباہ کردے، ٹرمپ

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

واشنگٹن ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں (explosive mines)بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کوحکم دیا ہے کہ چھوٹی یا بڑی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے، دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان، ایل این جی شارٹیج، فوری خریداری کا فیصلہ، 3کارگوز کیلئے بولیاں طلب

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مائن سویپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں، آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔