پہلگام فالس فلیگ،پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت

Calender Icon جمعہ 24 اپریل 2026

پہلگام فالس فلیگ(false flag) کی آڑ میں بلاجواز یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو بڑا نقصان پہنچایاہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو اضافی وقت درکار اور یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہورہا ہے ،بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل اور مہنگے روٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔

پاکستانی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹ کی بھارتی پروازوں کو راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ بھی کرنا پڑتی ہے ،پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کوسالانہ800ملین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس کا پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان کیخلاف اپنے غیر منطقی اقدامات کا خمیازہ ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگت رہا ہے ،پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع سے بھارتی ایئر لائنز کو کئی ممالک کے روٹ ختم کرنا پڑیں گے، بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں پاکستان کا ردعمل اسے ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے۔