پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی شراکتداری جاری رہیگی، سینٹ کام

Calender Icon جمعہ 24 اپریل 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے ساتھ جاری دفاعی تعاون پر اہم وضاحتیں پیش کی گئی ہیں۔میڈیا بریفنگ کے مطابق، سینٹ کام (CENTCOM)کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں اور سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان فوجی سطح پر بہترین تال میل موجود ہے اور اس تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

سینٹ کام نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں استحکام لانے کے لیے ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے پاکستانی فوج کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گرد گروہوں کی ممکنہ نقل و حرکت اور ابھرتے ہوئے خطرات پر امریکی حکام کی گہری نظر ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ترجمان سینٹ کام کے مطابق، امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر خطے میں نیوی گیشن کی آزادی اور تجارتی راہداریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سیکیورٹی ڈائیلاگ کا تسلسل برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی شراکتداری جاری رہیگی، سینٹ کام

جس کا مقصد مشترکہ دفاعی چیلنجز کا مقابلہ کرنا اور ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ سفارتی اور دفاعی ماہرین سینٹ کام کے اس بیان کو خطے میں امریکی دلچسپی اور پاکستان کے ساتھ مضبوط فوجی روابط کے تسلسل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔