جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کیلئے برطانوی حکومت کا نئے منصوبے کا اعلان

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

لندن، طیاروں کے لیے درکار ایندھن یا جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کے لیے برطانوی حکومت(brithsh Government) نے نیا منصوبہ بنایا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کیلئے عارضی طور پر فضائی کمپنیوں کو کم پروازوں میں زیادہ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔

بیان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ مسافر آخری وقت میں پرواز کی منسوخی یا دیگر مسائل سے بچ سکیں۔

اس مقصد کے لیے فضائی کمپنیوں کو ایک ہی دن ایک منزل کی پروازوں کو ضم کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت حکومت کی جانب سے 4 ریفائنریوں اور امریکا سے ایندھن کی سپلائی بڑھانے پر بھی کام کیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ جیٹ فیول ابھی دستیاب ہے مگر مسئلہ حل نہ ہونے پر چند ہفتوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق جون تک فیول کی فراہمی شروع نہ ہوئی تو یورپ متاثر ہوگا۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی حملوں کے بعد سے آبنائے ہرمز بند ہے جس کے نتیجے میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

27 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں 179 ڈالرز فی بیرل کا اضافہ ہوا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے یہ اقدامات اس وقت کیے گئے ہیں جب موسم گرما کے آغاز پر برطانوی شہریوں کی جانب سے بیرون ملک سفر کی شرح میں اضافہ ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات

نئے اقدامات کے تحت فضائی کمپنیاں پروازوں کو اس وقت منسوخ کرسکیں گی جب انہیں ایندھن کی قلت کا سامنا ہوگا مگر انہیں اس کا اعلان پہلے کرنا ہوگا تاکہ مسافر دیگر سروسز سے رابطہ کرسکیں یا وہی کمپنیاں انہیں دیگر سروسز کی جانب منتقل کر دیں گی۔