تنازعات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ ایک اور تنازعے میں پھنس گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ ویبھو سوریاونشی (Vaibhav Suryavanshi)کو آئی پی ایل میں کھلانے پر راجستھان رائلز پر چائلڈ لیبر کا الزام عائد ہوگیا ہے۔
ایک سماجی کارکن سی ایم شیوکمارنائک نے فرنچائز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دی ہے، ان کا مؤقف ہے کہ 15 سالہ کھلاڑی کو پروفیشنل لیگ میں کھلانا ’چائلڈ لیبر‘ کے زمرے میں آتا ہے۔
The presence of 15-year-old cricket sensation Vaibhav Sooryavanshi in the IPL has sparked a fresh wave of controversy. Social activist CM Shivakumar Nayak has threatened to lodge an FIR against the Rajasthan Royals franchise, categorizing the teenager’s participation in the… pic.twitter.com/8twUciwz6W
— News18 (@CNNnews18) May 6, 2026
ویبھو سوریاونشی حالیہ دنوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہے ہیں۔
کبھی ان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کے الزامات لگائے گئے تو کبھی ان کے بارے میں عجیب و غریب افواہیں سامنے آئیں، جن میں ان کے سامان میں کسی اے آئی چپ کی موجودگی جیسے دعوے بھی شامل تھے۔
تاہم تازہ تنازعہ براہِ راست ان کی عمر اور بنیادی حقوق سے متعلق ہے۔
کرکٹ حلقوں میں اس معاملے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر مواقع دینا ضروری ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ کم عمر کھلاڑیوں کو ایسے دباؤ سے بچانا چاہیے۔












بدھ 6 مئی 2026 