ڈیبیو پر سنچری شراکت، آذان اور عبداللہ تیسری پاکستانی جوڑی

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

ڈھاکا ٹیسٹ(Dhaka Test) میں آذان اویس اور عبداللہ فضل ڈیبیو پر سنچری شراکت بنانے والی تیسری پاکستانی بیٹر ز کی جوڑی ہیں۔ پاکستان کے خالد عباد اللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود، یونس خان، توفیق عمر، فواد عالم، عمر اکمل، یاسر حمید، عابد علی اور کامران غلام ٹیسٹ ڈیبو پر سنچری بنا چکے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں دونوں ڈیبیو کرنیوالے بیٹرز نے سنچری شراکت بنائی۔ اس سے قبل خالد عباداللہ، عبدالقادر نے 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف 249 رنز جبکہمحمد حفیظ اور یاسر حمید نے 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف 134 رنزبنائےتھے۔

مزیدپڑھیں:دورہ پاکستان کیلئےآسٹریلیا نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا

ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بیٹرزکے درمیان 14 ویں مرتبہ سنچری شراکت بنی ہے۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ اذان اویس نے 33 فرسٹ کلاس میچز میں 10 سنچریوں اور نو نصف سنچریوں کی بدولت 2673 رنز بنا رکھے ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین اُنھیں پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دے رہے ہیں۔