عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے اور آبنائے ہرمز کھلنے کی غیریقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 20 ڈالر بڑھی ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈیبیو پر سنچری شراکت، آذان اور عبداللہ تیسری پاکستانی جوڑی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر ‏ایران کا جواب مسترد کر دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایران کے نام نہاد “نمائندوں” کی طرف سے دیا گیا جواب پڑھا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا ، یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔