دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافہ ، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

دودھ 100 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا، ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کر دودھ (Milk)کی سرکاری قیمت پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈیری فارمرز نے دودھ کی سرکاری قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کر دیا اور ڈیری اور کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے بڑھتے ہوئے اخراجات کو اس مطالبے کی وجہ قرار دیا ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چارہ، بجلی، پیٹرول اور دیگر کاروباری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث موجودہ سرکاری نرخ پر دودھ کی فروخت ممکن نہیں رہی۔

ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کر دودھ کی سرکاری قیمت پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیدار شاکر گجر کا کہنا ہے کہ ڈیری سیکٹر شدید مالی بحران کا شکار ہے اور موجودہ قیمتوں پر فارمرز اپنے کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔

ڈیری فارمرز نے مزید کہا چارے اور دودھ سے متعلق دیگر اشیا کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے،اندرونی مشاورت کے بعد جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:کون سی موبائل فون سمز بند ہو سکتی ہیں؟ اہم خبر

مباشر قدیر عباسی نے خبردار کیا کہ ورکنگ کیپیٹل کی کمی کے باعث کراچی میں دودھ کی سپلائی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

اگر دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ منظور کر لیا گیا تو پہلے سے مہنگائی کا شکار شہریوں پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے، تاہم ڈیری فارمرز کا مؤقف ہے کہ بڑھتی لاگت کے باعث موجودہ سرکاری قیمت برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔