مسوڑھوں کی بیماری سے دل و دماغ کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں، نئی تحقیق

Calender Icon منگل 12 مئی 2026

مسوڑھوں کی بیماری(Gum disease) سے دل و دماغ کے امراض لاحق ہونیکا انکشاف،تحقیق میں پتہ چلامنہ میں موجود بیکٹیریا جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچ کر سوزش اور خون کے لوتھڑے پیدا کر سکتے ہیں۔

منہ کی خبراب صحت سے فالج، ذیابیطس ،ڈیمنشیا ، دماغی کمزوری و جوڑوں کے درد کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ، روزانہ دو بار برش، فلاس کا استعمال اور کم شکر والی غذا دانتوں اور مجموعی صحت کیلئے ضروری ہے

۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ مسوڑھوں اور دانتوں کی خراب صحت صرف منہ تک محدود مسئلہ نہیں بلکہ یہ دل کے امراض، فالج، ذیابیطس اور ڈیمنشیا جیسے خطرناک امراض سے بھی جڑی ہو سکتی ہے۔

محققین کے مطابق منہ میں موجود بیکٹیریا خون کے ذریعے جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچ کر سوزش اور خون کے لوتھڑے پیدا کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ مسوڑھوں کی بیماری کے شکار افراد میں دماغی کمزوری اور جوڑوں کے درد کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

ماہرین نے کہا کہ روزانہ دو بار برش، فلاس کا استعمال اور کم شکر والی غذا دانتوں اور مجموعی صحت کیلئے اہم ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہر فرد میں یہ خطرات یکساں نہیں ہوتے۔