انمول پنکی ملک بھر میں منشیات سپلائی نیٹ ورک چلارہی تھی، شرجیل میمن انکشاف

Calender Icon بدھ 13 مئی 2026

کراچی، سندھ کے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن (shirjeel anam mamon)نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی پورے پاکستان میں منشیات کی سپلائی کے ایک منظم نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری کا کریڈٹ سندھ پولیس کو جاتا ہے، جنہوں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

ملزمہ خاتون کاروباری آفرز بھی نکالتی تھی، بڑا انکشاف۔ سندھ پولیس اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد کی مستحق ہے، حکومت ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ملزمہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی، وہ پورے پاکستان میں منشیات کی سپلائی کے ایک منظم نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ نیٹ ورک نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے میں ملوث تھا، معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کریں گے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے اہم سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

سینئر وزیر سندھ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز کورٹ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا، وزیرداخلہ نے کورٹ میں پیش آئے واقعہ پر ایکشن لیا، 2 پولیس اہلکار معطل کئے۔