بھارت میں موبائل ٹاور پر چڑھے نشئی کی اترنے کیلئے دلچسپ فرمائش

Calender Icon منگل 19 مئی 2026

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاسم میں پیش آیا جہاں ہنومانتھو(hanoo mantoo) نامی نوجوان شہری موبائل فون کے ٹاور پر چڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہنومانتھو نے ٹاور پر چڑھنے کے بعد سب کی توجہ حاصل کرنے کیلئے چیخ وپکار شروع کردی جس پر لوگ جمع ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نے ٹاور پر چڑھنے کے بعد نشے کی ڈیمانڈ کی اور کہا کہ میں زمین پر آکر گر جاؤں گا، مجھے ایک پیکٹ گانجا (نشہ) دیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنومانتھو ٹاور پر بہت انچائی پر موجود تھا جسے نیچے آنے کا کہا گیا لیکن وہ ہر بار انکار کردیتا تھا۔

واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نوجوان کو نیچے آنے پر راضی کرنے کی کوششیں شروع کی اور سخت محنت کے بعد پولیس نوجوان کو ٹاور سے باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوئے.

 جس کے بعد نوجوان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ہندوتوا کی حد، بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دیدی

حکام کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یا تو نوجوان جذباتی پریشانی کا شکار ہو سکتا ہے یا پھر نشے عادی ہے۔