گوگل کا آئی او ڈویلپر کانفرنس میں نئے جیمنائی اے آئی ماڈلز متعارف کرانے کااعلان

Calender Icon بدھ 20 مئی 2026

Google I/O ڈویلپر کانفرنس کے دوران Google نے مصنوعی ذہانت سے متعلق متعدد نئی ٹیکنالوجیز، ماڈلز اور اسمارٹ ڈیوائسز متعارف کرانے کااعلان کیاہے۔ کمپنی کے مطابق ان اعلانات کا بنیادی مقصد اے آئی کو عام صارفین کے لیے زیادہ مفید، آسان اور روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہے۔

کانفرنس میں سب سے زیادہ توجہ نئے جیمنائی اے آئی ماڈلز، جدید سرچ سسٹم اور اسمارٹ گلاسز نے حاصل کی۔ گوگل نے بتایا کہ اس کی نئی ٹیکنالوجیز صارفین کو ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ڈیجیٹل کاموں میں پہلے سے زیادہ بہتر اور تیز سہولت فراہم کریں گی۔

Gemini Omni گوگل کا نیا اے آئی ماڈل ہے جو ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو کلپس کو ملا کر ہائی کوالٹی ویڈیوز تیار کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اسے ابتدا میں جیمنائی ایپ، فلو اور یوٹیوب پلیٹ فارمز کا حصہ بنایا جائے گا۔

اسی طرح Gemini 3.5 Flash کو کمپنی نے اپنا تیز ترین اور جدید کوڈنگ و ایجنٹک ماڈل قرار دیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل پیچیدہ کام بہت کم وقت اور کم لاگت میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل نے اپنے سرچ انجن میں بھی بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔ نیا اے آئی سرچ باکس اب صارفین کو صرف ٹیکسٹ ہی نہیں بلکہ تصاویر، فائلز، ویڈیوز اور کروم ٹیبز کے ذریعے بھی سرچ کرنے کی سہولت دے گا، جس سے معلومات حاصل کرنے کا طریقہ مزید اسمارٹ اور آسان ہوجائے گا۔

مزیدپڑھیں:محسن نقوی 24 گھنٹوں میں دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

کمپنی نے نئے Android XR Smart Glasses بھی پیش کیے ہیں، جو اینڈرائیڈ ایکس آر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گے۔ ان اسمارٹ گلاسز کے ذریعے صارفین موسیقی سننے، تصاویر لینے، کالز کرنے اور فون کو ہاتھ لگائے بغیر مختلف ایپس استعمال کرسکیں گے، جبکہ جیمنائی اے آئی خاموشی سے آڈیو معاونت بھی فراہم کرے گا۔

گوگل نے Daily Brief اور Gemini Spark جیسے نئے اے آئی ایجنٹس کا بھی اعلان کیا ہے، جو صارفین کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کو منظم کرنے، تجاویز دینے اور مختلف آن لائن کام خودکار انداز میں انجام دینے میں مدد فراہم کریں گے۔

اس کے علاوہ Neural Expressive کے نام سے جیمنائی ایپ کا نیا انٹرفیس بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس میں بہتر اینیمیشنز، نئے رنگ، جدید ٹائپوگرافی اور زیادہ انٹرایکٹو ڈیزائن شامل ہوگا۔