عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں (Gold Rates)میں دوبارہ نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونا 50 ڈالر مہنگا ہو گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,530 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی طلب میں بہتری اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتوں میں یہ اضافہ سامنے آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے، جہاں مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5,000 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
اسی طرح فی 10 گرام سونا 4,287 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 60 روپے اضافے سے 8 ہزار 34 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 51 روپے اضافے سے 6 ہزار 887 روپے تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صورتحال اس کے برعکس تھی، جب عالمی مارکیٹ میں سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4,480 ڈالر فی اونس پر آگیا تھا، جبکہ مقامی سطح پر بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔












جمعرات 21 مئی 2026 