آئی ایم ایف لیوی اہداف 1ہزار ارب، وزارت پٹرولیم کا شدید تحفظات کا اظہار

Calender Icon جمعرات 21 مئی 2026

سلام آباد،آئی ایم ایف کے مجوزہ لیوی اہداف پر وزارت پٹرولیم نے تحفظات کا اظہار کر دیاہے، وزارت پٹرولیم(ministry of petroluim) نے 1727 ارب روپے کے بجائے سالانہ لیوی ہدف ایک ہزارارب روپے رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے، بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا بھی دی گئی ہیں ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کا ہدف بڑھانے اضافے پر وزارت پیٹرولیم نے تشویش کا اظہار اور نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے لیوی کا ہدف 1727 ارب روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یوں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں لیوی ہدف 414روپے بڑھا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم لیوی کو اصل ہدف سے بھی 30 روپے کم کرکے 50 روپے تک مقرر کرنے کی خواہاں ہے ، حکومت اس وقت پٹرول پر 108 روپے جبکہ ڈیزل پر 52 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:جی میل میں بہترین فیچر کا اضافہ، ٹائپنگ نہیںبول کر بھی جی میل کا استعمال ممکن

پٹرولیم صارفین سے ڈھائی روپے فی لیٹر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی اضافی کی جا رہی ہے ۔ مشرق وسطیٰ تنازعے کے بعد پاکستان میں پٹرول چھپن فیصد اور ڈیزل اڑتالیس فیصد مہنگا ہوچکا ہے ۔