ثاقب چدھڑ اور اہلیہ نے این سی سی آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا

Calender Icon پیر 25 مئی 2026

لاہور میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق (main ali ashfaq)نے کہا ہے کہ ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ نے این سی سی آئی اے کو اپنا مفصل بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ چار گھنٹے تک طویل سوال جواب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس دو ٹوک اور واضح ثبوت موجود ہیں جبکہ کیس میں تفتیش کے کئی مراحل ابھی آگے بڑھیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سینیئر عہدیدار ہراسانی الزام پر برطرف

میاں علی اشفاق کے مطابق درجنوں ایسے شواہد پیش کیے گئے ہیں جن کا فرانزک بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وہ خود وکٹم ہیں اور ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ وہ اس مرحلے میں کامیاب ہوئے ہیں۔