بھارتی اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Calender Icon بدھ 27 مئی 2026

بھارت کے سینئر ٹی وی اور فلمی اداکار Ramakant Dayma انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار منگل کے روز 69 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق Chak De! India سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رماکانت دیاما کافی عرصے سے علیل تھے، تاہم ان کی موت کی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی۔

اداکار کی وفات کی تصدیق ان کی ساتھی اداکارہ Shubhangi نے سوشل میڈیا پر کی۔ انہوں نے رماکانت دیاما کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا جس میں مرحوم اداکار کو دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شوبھانگی نے اپنے پیغام میں کہا کہ رماکانت نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک شفیق دوست اور نہایت اچھے انسان بھی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اداکار کئی ماہ سے بیماری میں مبتلا تھے، تاہم دل میں امید تھی کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:بینک اکاؤنٹس، سمز اور دیگر تصدیقی ریکارڈ اب ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب

بھارتی میڈیا کے مطابق رماکانت دیاما نے فلموں، ویب سیریز اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی۔ وہ Dhanak، Brothers اور Crew سمیت کئی مشہور فلموں اور مختلف ویب شوز کا حصہ رہے۔

اداکار کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔