دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سپر اسٹار Lionel Messi کو ایک بار پھر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
39 سالہ میسی اپنے شاندار کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں، جس کے ساتھ ہی وہ Cristiano Ronaldo کے ہمراہ ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے جنہیں چھ مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔
میسی نے 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو فرانس کے خلاف یادگار فائنل میں فتح دلوا کر ملک کو تیسرا عالمی ٹائٹل جتوایا تھا، جس کے بعد وہ عالمی فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں مزید مضبوط مقام بنا چکے ہیں۔
ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ Lionel Scaloni نے اس بار بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔
مزید پڑھیں؛فیفا ورلڈ کپ سے قبل برازیل کو بڑا دھچکا، نیمار دوبارہ انجری کا شکار
ٹیم میں گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز، دفاعی کھلاڑی لیسانڈرو مارٹینیز اور کرسٹیان رومیرو جبکہ مڈفیلڈ میں الیکسس میک الیسٹر اور اینزو فرنینڈیز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
میسی اب تک ارجنٹینا کی نمائندگی کرتے ہوئے 198 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، اور اگر وہ ہونڈوراس اور آئس لینڈ کے خلاف آئندہ دوستانہ میچز میں شرکت کرتے ہیں تو 200 بین الاقوامی میچز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا ورلڈ کپ کے گروپ جے میں شامل ہے اور اپنے عالمی مہم کا آغاز الجزائر کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ دیگر مقابلے آسٹریا اور اردن کے خلاف کھیلے جائیں گے۔












جمعہ 29 مئی 2026 