سابق عالمی چیمپئن نوواک جوکووچ(Novak Djokovic) کا ریکارڈ 25واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا جب وہ فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کے نوجوان ٹینس اسٹار João Fonseca نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے Novak Djokovic کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
اس شکست کے بعد 39 سالہ سرب کھلاڑی کا 25واں گرینڈ سلیم جیت کر Margaret Court کے تاریخی ریکارڈ سے آگے نکلنے کا خواب فی الحال مؤخر ہو گیا ہے۔
یادگار مقابلے میں فونسیسہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں جوکووچ کو شکست دینے والے کم عمر ترین کھلاڑیوں میں اپنا نام شامل کر لیا۔ نوجوان برازیلین نے اپنی تاریخی کامیابی اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے جذباتی اظہار بھی کیا۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں قائداعظم کی اے آئی فوٹو والا جعلی نوٹ چل گیا؛ ویڈیو وائرل
میچ کے بعد جوکووچ نے اپنے حریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فونسیسہ نے اہم مواقع پر بہترین کھیل پیش کیا اور فتح کا مکمل حق دار ثابت ہوا۔
تقریباً چار گھنٹے 53 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز مقابلے میں شائقین نے جوکووچ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور میچ کے اختتام پر کھڑے ہو کر داد دی۔
ادھر اس سال French Open میں ایک نئے گرینڈ سلیم چیمپئن کے سامنے آنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، کیونکہ دفاعی چیمپئن Carlos Alcaraz کلائی کی انجری کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے جبکہ عالمی نمبر ایک Jannik Sinner ابتدائی مراحل میں ہی باہر ہو چکے ہیں۔












ہفتہ 30 مئی 2026 