ایرانی حملوں کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور 6 ممالک سے رابطہ

Calender Icon بدھ 3 جون 2026

ایران کی جانب سے خلیجی خطے میں حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے رابطے کر کے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

عباس عراقچی نے پاکستان، فرانس، ترکیہ، قطر، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے، جہاں عباس عراقچی نے خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔

مزیدپڑھیں:نواب شاہ میں طوفانی بارش ، درجنوں مکانات منہدم ، 10 افراد جاں بحق ، 50 زخمی‘بجلی کا نظام درہم برہم

یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

تہران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں۔