وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں سے متعلق جلد ’’اچھی خبر‘‘ آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گھریلو ٹیرف کو مقامی سستی گیس (Gas)کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر غور جاری ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق حالیہ جغرافیائی کشیدگی کے باعث ایل این جی کی سپلائی میں عارضی رکاوٹ پیدا ہوئی، جس کے بعد پاور سیکٹر کو زیادہ تر مقامی گیس پر انحصار کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اسی صورتحال کے دوران سستی مقامی گیس کی دستیابی نے قیمتوں کے نظام پر نظرثانی کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، اور حکومت اس حوالے سے بہت جلد مثبت اعلان کرے گی۔
مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل میں غفلت پر چیف وارڈر اور وارڈر برطرف
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث بھی توانائی کی سپلائی چین متاثر ہوئی، جس کے اثرات ایل این جی درآمدات پر پڑے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف کو زیادہ منصفانہ اور قابل برداشت بنانا ہے۔












جمعرات 4 جون 2026 