سولہ سال کی عمرمیں ڈرائیونگ لائسنس،گزٹ نوٹیفیکیشن کیلئے بھیج دیا گیا

Calender Icon جمعہ 5 جون 2026

کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے ڈرائیونگ لائسنس(Driving license) سولہ سال کی عمرمیں جاری کرنے کا گزٹ نوٹیفیکیشن کے لیے بھیج دیا ۔

کابینہ نے سولہ سال کے بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعدمحکمہ قانون پیر کو یہ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
اب سولہ سال کا بچہ صرف موٹر سائیکل چلا سکے گااورموٹر سائیکل کے پیچھے صرف ایک سواری بٹھا سکے گا۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کرہوش اڑجائیں گے

سولہ سال کے بچے کو ڈرائیونگ لائسنس کے بعد چنگ چی رکشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،محکمہ داخلہ نے یہ منظوری محکمہ قانون کو بھیج دی ہے۔