اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جھوٹی کہانیوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے فروغ میں عالمی شہرت رکھتا ہے، گلگت بلتستان(gilgit bultistan) سے متعلق بھارتی دعوے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا طویل ترین غیر حل شدہ تنازع ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق کشمیر تنازع کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد میں ہے، کشمیریوں کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کا حق ملنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فورسز کو سخت قوانین کے تحت حاصل استثنیٰ تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں:جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، محکمہ داخلہ نوٹیفکیشن جاری
ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقوں سے انخلا کرے اور 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے اور بین الاقوامی مبصرین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔












جمعہ 5 جون 2026 