گلگت بلتستان ، پیپلز پارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیے جارہے، نیر بخاری

Calender Icon اتوار 7 جون 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (Pakistan peoples party) کے سیکریٹری جنرل نیّر حسین بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیے جا رہے، چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

نیّر بخاری نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات پُرامن ماحول میں ہوئے، اب ماحول خراب نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، گلگت بلتستان میں انتخابات پُرامن ہوگئے، لیکن فارم 45 نہیں دیے جا رہے۔

نیّر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نتائج تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیے جائیں۔ پریذائیڈنگ افسران کچی پنسل کے نتائج دے رہے ہیں جو غیر قانونی ہیں۔

مزید پڑھیں:لوشی پولنگ اسٹیشن: ن لیگ اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے کہا کہ کچھ عناصر انتخابات کو داغدار کرنا چاہتے ہیں۔