لوشی پولنگ اسٹیشن: ن لیگ اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

Calender Icon اتوار 7 جون 2026

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ن لیگ (muslim lague N)اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

چلاس کے جی بی اے15 دیامر ون کے لوشی پولنگ اسٹیشن پر2گروپوں میں تصادم ہوا ہے،فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ لوشی

پولنگ اسٹیشن کو پہلے سے حساس قرار دیا گیا تھا، تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

مزید پرھیں:ہماری کوشش ہے کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے، نگراں وزیراعلیٰ جی بی

بڑی تعداد میں عوام نےجوش و خروش کے ساتھ پولنگ مراکز کا رخ کیا۔ انتخابات میں 24 نشستوں پر چناؤ کیلئے پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔