وفاقی حکومت نے بجٹ عاشورہ محرم سے قبل منظور کرانے کی حکمت عملی مرتب کرلی

Calender Icon منگل 16 جون 2026

وفاقی حکومت نے بجٹ عاشورہ محرم(Ashura Muharram) سے قبل منظور کرانے کی حکمت عملی مرتب کرلی۔

پارلیمانی ذرائع کےمطابق حکومت 40 گھنٹےپورے ہوتے ہی بجٹ پر بحث سمیٹے گی،قومی اسمبلی اجلاس میں اب تک 27 گھنٹے سے زائد کی بحث مکمل ہو چکی،کٹوتی تحاریک کو ایک دن کے اندر اندرسمیٹا جائے گا۔

پارلیمانی ذرائع کےمطابق فنانس بل ،سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا طویل عمل 2 روزمیں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے،حکومت 24 جون سے قبل بجٹ منظور کرانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

مزیدپڑھیں:انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ

ذرائع کاکہنا ہے کہ 25 جون سے محرم الحرام کی چھٹیوں سے قبل بجٹ منظوری کا پلان ہے،حکومتی و اتحادی ارکان کو بدھ تک شہر میں موجود رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔