سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 14 ہزار 900 روپے سستا

Calender Icon جمعہ 19 جون 2026

سونے کی قیمت(Gold Rates) میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخ نمایاں طور پر نیچے آ گئے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار 900 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 410 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:امریکا و ایران کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات منسوخ

 عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ متاثر ہوئے ہیں۔