ایرانی صدرمسعود پزشکیان(Masood Pizishkian) کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے مفاد میں ہیں،امید ہے ایران امریکا مذاکرات کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےاپنےبیان میں کہا امریکاکاصرف ایک نکتہ یہ ہےکہ ہمارے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے،شہید رہبر اعلیٰ نے باربارکہاتھا ہم ایٹم بم نہیں بنائیں گے،امریکا نےکہا جوہری معاہدے پر دستخط کریں،ہم نے دستخط کر دیے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان کچھ دیر بعد تکنیکی مذاکرات ہوں گی، مذاکرات قطر اورپاکستان کےنمائندوں کی موجودگی میں ہوگی۔
مزید پڑھیں:امریکا، قطر ایرانی منجمد اثاثوں کی بحالی پرمشاورت، 6 ارب ڈالر اجراء کی تجویز
بطورثالث پاکستان اور قطر کےوفود سے الگ ملاقاتیں بھی ہوں گی،ملاقات میں ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں پر بات ہوگی۔












اتوار 21 جون 2026 