جاپان: طوفان میکھالا اور ہیگوس سے شدید بارشیں، 3 افراد زخمی

Calender Icon ہفتہ 27 جون 2026

طوفان میکھالا اور ہیگوس کے باعث جاپان(Japan) کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق یانائی شہر میں 350 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شدید بارشوں کے باعث یاماگوچی پریفیکچر میں مٹی کا تودہ گھر پر آ گرا، جس کے باعث 3 افراد زخمی اور 1 لاپتہ ہو گیا۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا، جس کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایران جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ کس نے اٹھایا؟

محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان ہیگوس کمزور ہو کر بحر الکاہل کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان میکھالا جاپان کے بحر الکاہل سے متصل ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث آج اور کل مزید شدید بارش کا امکان ہے۔