وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی شعیب اختر کے گھر آمد، شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت

Calender Icon ہفتہ 27 جون 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ(atatarar) نے معروف کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے شعیب اختر، مرحوم کے صاحبزادے حمزہ شاہد اور دیگر سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کی اور شاہد اختر مرحوم کے انتقال پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی، جبکہ اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی بھی دعا کی۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب کا ویزا کس صورت میں مسترد ہوجائے گا؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ شعیب اختر اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت دے۔