ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، بلال سعید تنقید کرنے والوں پر برہم

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید (Bilal Saeed)نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ ان دنوں لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں دونوں فنکاروں کو لندن کی سڑکوں پر دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں گلوکاروں کو مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے مختصر لباس پہننے اور گلوکاروں کے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:133 مرتبہ کورین گلوکار کے گھر کی گھنٹی بجانے والی خاتون مداح کو عدالت نے کیا سزا سنائی؟

گلوکار بلال سعید نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا۔

گلوکار نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کل ہم لندن میں شوٹنگ کررہے تھے، اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی کہ ہم نشے کی حالت میں تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہوجائے گا ہمارے ہاتھ میں کافی کے کپ ہیں، اگر آس پاس لوگ شراب پی رہے ہیں تو مطلب ہم بھی شراب پی رہے ہیں، کیا آپ نے مجھے الٹیاں کرتے دیکھا ہے؟

بلال سعید نے ناقدین سے مزید کہا کہ آپ ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، ہم اپنے فن سے پاکستان کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔