13 محرم الحرام کا جلوس ! آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

Calender Icon پیر 29 جون 2026

13 محرم الحرام (Muharram)کے مرکزی جلوس کے روٹ پر آنے والی تمام گلیوں، سڑکوں اور دیگر ذیلی راستوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں 13 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے پرامن انعقاد کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے انتہائی مؤثر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کی جانب سے کہا گیا کہ جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 1200 سے زائد پولیس افسران اور جوان اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 60 سے زائد افسران اور اہلکار بھی فیلڈ میں تعینات ہیں۔

سی پی او راولپنڈی نے سیکیورٹی پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جلوس کے تمام انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں اور کسی بھی عزادار کو جامع باڈی سرچ (جامہ تلاشی) کے بغیر جلوس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مزیدپڑھیں:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری مؤخر، وجہ بھی سامنے آگئی

سیکیورٹی کو مزید حتمی بنانے کے لیے جلوس کے روٹ پر آنے والی تمام گلیوں، سڑکوں اور دیگر ذیلی راستوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے سی پی او کا کہنا تھا کہ جلوس کے پورے روٹ کی مانیٹرنگ سیف سٹی اور دیگر کلوز سرکٹ (CCTV) کیمروں کی مدد سے لائیو کی جا رہی ہے، جبکہ روٹ پر واقع اونچی عمارتوں کی چھتوں (روف ٹاپ) پر پولیس کے ماہر نشانہ باز (اسنائپرز) تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔