پاکستانی کرکٹر عماد وسیم (Imad Wasim)اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق (Sannia Ishfaq)کی مبینہ آڈیو لیک نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہےجس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں عماد وسیم، ثانیہ اشفاق، چند اہل خانہ اور پولیس کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ ہے۔
تاہم اس آڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
View this post on Instagram
وائرل آڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں کے مطابق ثانیہ اشفاق اپنے بچوں کے حوالے سے جذباتی انداز میں بات کرتی سنائی دیتی ہیں جبکہ مبینہ طور پر بچوں کے رونے کی آوازیں بھی آڈیو میں موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
ان دعووں نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا ہے اور متعدد افراد ثانیہ اشفاق کے حق میں اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عماد وسیم نے اپنے تین بچوں کی والدہ ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کے بعد نائلہ راجہ سے شادی کرلی ہے۔
عماد وسیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے طلاق کے فیصلے سے متعلق مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور ان کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
View this post on Instagram












منگل 30 جون 2026 