صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

 صدر زرداری نے کہا ہے کہ بے گناہ خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے، اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس طرح کی واردات باعثِ تشویش ہے، ایسے واقعات کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدپڑھیں:گھانا کے ہیڈ کوچ ٹیم کی شکست پر دلبرداشتہ، عہدے سے مستعفی

وزیرِ اعظم نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے بے مثال جرأت، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی، قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ذمے دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔