کراچی(Karachi) میں گندم کی قیمت 116 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی جس کے باعث شہرقائد میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
کمشنر کراچی نے آٹے کے سرکاری نرخ جاری کر دیے جس کے مطابق ریگولر آٹے کے ہول سیل سرکاری نرخ 122روپے فی کلو مقررکئے گئے ہیں،ریگولر ڈھائی نمبر آٹے کے ر یٹیل سرکاری نرخ 125روپے فی کلو مقررکئے گئے ہیں۔
فائن آٹے کے ہول سیل نئے سرکاری نرخ 132روپےاور ریٹیل سرکاری نرخ 135روپے فی کلومقررکئے گئے ہیں جبکہ چکی آٹے کے سرکاری نرخ 145روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں،کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹی فیکیشن بھی جا ری کر دیاہے۔
دوسری طرف انتظامیہ شہر میں آٹے کی قیمتوں سے لاعلم ہے اورشہر میں ڈھائی نمبر آٹا 145 سے 150روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، فائن آٹا 160 سے170 روپے کلو،اور چکی آٹا 160روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:سخت مانیٹری پالیسی کے امکانات، سونا ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی طرف گامزن
آٹا چکی ایسوسی ایشن کراچی کے محمدانیس کاکہناہے کہ چکی والوں کو گندم 125روپے فی کلو ملتی ہے پسائی کے بعد آٹا 160روپے کا ہو جاتا ہے، مہنگی گندم خرید کرسستا آٹا فروخت نہیں کرسکتے۔انتظامیہ ہماری چھوٹی چکیاں سیل کر رہی ہے،سندھ فوڈ اتھارٹی جانب سے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اوربغیر نوٹس کے چھاپہ مار کر چکیاں سیل کی جارہی ہیں، سندھ فوڈ اتھارٹی نوٹس دے اورایس اوپی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے۔












جمعہ 10 جولائی 2026 