فیفا ورلڈکپ میں تاریخی کارکردگی، مصر کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

فیفا ورلڈکپ(Fifa World Cup) میں اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مصر کی قومی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر ہزاروں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔

قومی پرچم لہراتے، ترانے گاتے اور تعریفی بینرز اٹھائے شائقین شمالی ساحلی شہر العلمین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیم کے استقبال کے لیے جمع ہوئے۔

ورلڈکپ میں مصر نے پہلی مرتبہ میچ جیتنے کے ساتھ آخری 16 ٹیموں تک رسائی حاصل کی جسے ملکی فٹبال کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مداحوں نے کپتان محمد صلاح کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جن پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ کے پیغامات درج تھے۔

مزیدپڑھیں:شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل

ٹیم نے اوپن ٹاپ بس میں نیو العلمین کی سڑکوں پر پریڈ بھی کی جہاں شہریوں نے بھرپور انداز میں کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔


صدر عبدالفتاح السیسی قومی ٹیم اور اس کے کوچنگ اسٹاف سے ملاقات بھی کریں گے۔

اگرچہ مصر کو پری کوارٹر فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹائن کے ہاتھوں 2-3 سے شکست ہوئی تاہم ٹیم نے شاندار کھیل کے باعث قوم کا دل جیت لیا۔

اس دوران مصری فٹبال فیڈریشن نے ہیڈ کوچ حسام حسن اور ان کے جڑواں بھائی ابراہیم حسن کے معاہدوں میں بھی توسیع کر دی جن کی قیادت میں ٹیم نے حالیہ برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔