سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا آفس دوبارہ فعال

Calender Icon منگل 14 جولائی 2026

حج سیزن کے دوران نادرا کی خدمات کو معطل کیا گیا تھا تاہم حج سیزن کے بعد سے آفس دوبارہ فعال کردیا گیا ہے

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مدینہ منورہ میں نادرا آفس دوبارہ فعال کردیا گیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق مدینہ منورہ اور نواحی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہری نادرا کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں:کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر اور کعبۃاللہ کا سایہ ختم ہوجائیگا

نادرا کے ترجمان کے مطابق سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران نادرا کی خدمات کو معطل کیا گیا تھا تاہم حج سیزن کے بعد 12 جولائی سے نادرا آفس کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔