پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اعلان

Calender Icon منگل 21 جولائی 2026

پیٹرول (petrol)اور ڈیزل (diesel)کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ایک روز 21 جولائی کیلئے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 35 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 315 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:کیا ارجن کپور اور صاحبہ بالی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے ہو گئی۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 5روپے 93پیسے فی لیٹر مہنگاکر دیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 282روپے 59پیسے ہو گئی۔