فیفا ورلڈ کپ(Fifaworldcup) 2026 کی فاتح اسپین کی قومی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا گیا، جہاں دارالحکومت میڈرڈ کی سڑکوں پر قریباً 18 لاکھ شائقین نے عالمی چیمپئینز کا والہانہ خیرمقدم کیا۔
امریکا کے شہر نیو جرسی میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں ایک، صفر سے شکست دینے کے ایک روز بعد اسپین کی 26 رکنی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف وطن پہنچا، جہاں سب سے پہلے انہوں نے شاہی خاندان اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی۔
وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے کھیل کے انداز، محنت اور شاندار فتح پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ہم نے آپ کے ہر میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔
The Spanish Royal Family celebrating Spain’s World Cup Win! pic.twitter.com/JR4ArEpeel
— Royal News Network (@RNN_RoyalNews) July 19, 2026
بعد ازاں کھلاڑی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ کھلی چھت والی بس میں سوار ہو کر میڈرڈ کی تاریخی شاہراہوں سے گزرے۔ بس پر ہم سب ستارے ہیں اور کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں تھیں، جبکہ ٹیم کے ارکان ’ہم چیمپیئن ہیں‘ درج خصوصی شرٹس پہن کر شائقین کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔
مزیدپڑھیں:طلاق کے بعد سابق شوہر میں کیا تبدیلی آئی؟ بشریٰ انصاری کا دلچسپ انکشاف
اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس دے لا فوئنٹے نے کہا کہ اپنے ملک اور اس کے پرجوش عوام کی نمائندگی کرنا ان کے لیے انتہائی فخر اور جذباتی لمحہ ہے۔
🇪🇸 | Huge crowds flood the streets of Madrid to welcome home the newly crowned World Champions Spain…😲👏🏻#FIFAWorldCup pic.twitter.com/X8DLeWMyqV
— ULTRA ATTACKIVE (@UltraAttackive) July 20, 2026
حکام کے مطابق قریباً 18 لاکھ افراد نے مختلف شاہراہوں اور سیبیلیس اسکوائر میں جمع ہو کر ٹیم کا استقبال کیا، جہاں موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی اور جشن رات گئے تک جاری رہا۔
King Felipe, Queen Letizia, Princess Leonor and Infanta Sofia welcomed the Spanish National Team. pic.twitter.com/iPBSma7oFQ
— ChristinZ (@ChristinsQueens) July 20, 2026
یہ اسپین کا دوسرا فیفا ورلڈ کپ ہے، اس سے قبل اس نے 2010 میں جنوبی افریقہ میں عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔ مردوں کے 2026 اور خواتین کے 2023 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کے پاس بیک وقت مردوں اور خواتین دونوں کے عالمی فٹبال ٹائٹلز موجود ہیں۔
تاہم جشن کے دوران ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا۔ حکام کے مطابق میڈرڈ کے شمال مغرب میں واقع شہر سالامانکا میں جشن مناتے ہوئے ایک فوارہ گرنے سے 13 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا، جس پر ملک بھر میں افسوس کا اظہار کیا گیا۔













منگل 21 جولائی 2026 

