خلیج بنگال میں ڈیپ ڈپریشن: 31 جولائی سے سندھ بھر میں بارشیں، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔خلیج بنگال میں موجود ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیارکرگیا ہے، سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں اڑیسہ اور چھتیس گڑھ میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے تحت31 جولائی سے 2 اگست کے دوران سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، تھرپارکر، عمرکوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ میرپورخاص، بدین، سجاول، ٹھٹہ، ٹنڈومحمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، نوابشاہ، نوشہروفیروز، دادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

​31 جولائی سے 2 اگست کے دوران سکھر، شہید بینظیرآباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبک ہ جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ، شکارپور،بدین، حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹنڈومحمد خان اور دادو میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:مٹہ، سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن، 4 خارجی ہلاک، ایلیٹ فورس کا جوان شہید

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحیرہ عرب اورخلیج بنگال کی مون سون ہواؤں کا بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ اس وقت ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے۔