راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا کے پی، بلوچستان میں کریک ڈائون جاری، 32 دہشتگرد ہلاک

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوااور بلوچستان کےمختلف علاقوں میں آپریشنز کیے جس میں 32 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبرمیں انٹیلی جنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا، فورسز کی اس کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں اس دوران شدید فائرنگ کےتبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس، بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار فزیکل ٹیسٹ میں جاں بحق

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردکےخاتمے کے لیےآپریشنز جاری ہیں، ان آپریشنز کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔