قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے “را” کے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ پشاور کے رہائشی ہیں، ملزمان سے4 کلوبارودی مواد، 3 آئی ای ڈیز اور 3 کلاشنکوف ، کیش اور دہشتگردی کا سامان قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔













جمعہ 31 جولائی 2026 

