پشاور: حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، 3 کروڑ کیش برآمد

Calender Icon پیر 2 نومبر 2026

گرفتار ملزمان کسی قانونی لائسنس یا اجازت نامے کے بغیر حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے۔ ایف آئی اے حکام

پشاور: پشاور میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی ٹیم نے 2 نومبر 2026 کو پشاور صدر کینٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دو ملزمان دوست محمد ولد اول گل اور نذیر میر ولد محمد امیر کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ روپے نقد پاکستانی کرنسی کے علاوہ حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان کسی قانونی لائسنس یا اجازت نامے کے بغیر حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے اور غیر قانونی مالی لین دین میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:ایپل کا 2027 کےپہلے چھ ماہ میں 3 نئے آئی پیڈز متعارف کروانےکاعزم

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 81/2026 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ برآمد ہونے والی رقم اور دیگر شواہد کی روشنی میں معاملے کے مزید پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔