مراکشی خاتون فٹبالر یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب گئیں

Calender Icon پیر 3 اگست 2026

مراکش کی خاتون فٹبالر فاتن بن عمرالعزیزی اسپین کے علاقے سیوٹا پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں موغریب ایتلیٹیکو تطوان کی نمائندگی کرنے والی فاتن بن عمر العزیزی کی اچانک موت نے مراکش، خصوصاً طنجہ کے فٹبال حلقوں کو سوگوار کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فاتن العزیزی خطرناک سمندری راستے کے ذریعے سیوٹا جانے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم سفر کے دوران پیش آنے والے حادثے میں وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

حالیہ دنوں میں شمالی مراکش سے سیوٹا کی جانب غیر قانونی طور پر ہجرت کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں خراب سمندری حالات اور دیگر خطرات کے باعث متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی بہاولپور آمد، ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت

فٹبالر کی وفات کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں، دوستوں اور مراکش کی فٹبال برادری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں محنتی، باصلاحیت اور خوش اخلاق شخصیت قرار دیا ہے۔