عالمی چپ مارکیٹ میں مہنگائی، پاکستان میں بھی موبائل فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

Calender Icon بدھ 5 اگست 2026

عالمی سیمی کنڈکٹر اور اسمارٹ فون چپ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث پاکستان میں بھی موبائل فون(Smartphones) کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

 صنعتی ذرائع کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے استعمال ہونے والے جدید ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب، میموری چپس، ویفر مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور دیگر اہم الیکٹرانک پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے اسمارٹ فون چپس کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا پی ٹی سی ایل ٹیلی نار ڈیل کے بعد ایزی پیسہ خریدنے جا رہی ہے؟

اس اضافے کے اثرات دنیا بھر کی موبائل صنعت پر مرتب ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دنیا کی بڑی موبائل چپ ساز کمپنی Qualcomm نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف چپس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔