امریکی اسلحہ ساز اور دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی شیلڈ اے آئی نے جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے دنیا کا پہلا افقی ٹیک آف کرنے والا بے پائلٹ جنگی طیارہ ایکس بیٹ (X-BAT) تیار کر لیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس جدید ڈرون طیارے کو پرواز کے لیے روایتی رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ سڑک، میدان یا کسی بھی مناسب کھلی جگہ سے اڑان بھر سکتا ہے، جس سے جنگی کارروائیوں میں اس کی عملی افادیت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ایکس بیٹ تقریباً 26 فٹ لمبا اور 39 فٹ چوڑا ہے۔ اس پر مختلف اقسام کے میزائل اور بم نصب کیے جا سکتے ہیں، جبکہ یہ ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد تقریباً دو ہزار میل تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:نئی عالمی درجہ بندی: بیرون ملک رہنے کے لیے دنیا کے بہترین ممالک کونسے؟
طیارے کو ریڈار کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور خصوصی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ طاقتور انجن کی بدولت یہ تیز رفتار پرواز کرنے اور مختلف جنگی مشنز انجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایکس بیٹ تجرباتی آزمائشوں کے مختلف مراحل کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چھ سے سات ماہ کے دوران اسے امریکی فضائیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق رن وے سے آزاد یہ جدید جنگی طیارہ مستقبل کی فضائی جنگی حکمت عملیوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔













منگل 18 اگست 2026 

